ALLAH-SE-FARYAD-DUA-IN-URDU-THUMBNAIL-_1_ (1)

اللہ کے حضور التجا | اللہ سے مناجات| اپنے معاملات حل کرنے کا بہترین حل

اللہ سے مناجات سے بہتر کوی طریقہ نہیں ہے قرب اور یقین کامل کا کے اللہ ہی ہے جو ہماری ہر مشکل اور تکلیف کو جانتا ہے اور اسی سے رجوع کرتے ہیں ہر پریشانی میں

یا اللہ یا ارحم الراحمین یا حی یا قیوم اے مالک کاینات ہر شے کے رب
تو عظیم ہے تو کریم ہے تیری رحمت ہر چیز پے چھائ ہے یا رب کریم

یا اللہ تو نے اپنی شان جا بجا قرآن میں بیان فرمائ ہے تو واحد ہے تو بے نیاز ہے
تیرا کوی ہمسر نہیں تجھے نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ آتی ہےتو زمین وآسمان کا
خالق و مالک ہے زمین وآسمان میں تیری بادشاہی ہے اور تجھے ہر شے کا علم ہے

اللہ ہمارا علم محدود ہے ہم نہیں جانتے تو جانتا ہے ہم کم عقل و کم علم ہیں
زمین و آسمان تیرے قبضے و قدرت میں ہیں ہم بے بس ہیں لا چار ہیں
تیری قدرت ورحمت نے ہمیں ہر طرف سے گھیر رکھا ہے

یا اللہ تو قرآن مِیں کہتا ہے
“جب میرا بندہ سوال کرتا ہے پوچھتا ہے میں قریب ہوتا ہوں جواب دیتا ہوں تو مجھے پکارو”
“اور کون ہے جو بے قرار کی پکار فریاد سنتا ہے اور تکلیف دور کرتا ہے”

اے اللہ اے کریم اے رحیم آپ ستر ماوّں سے زیادہ اپنی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اور آپ کو
ہمارا دعا کرنا پسند ہے اے رب کریم ہماری دعا کو قبول فرما ہمیں خالی ہاتھ نہ لوٹا
تیرے سوا ہم اور کس در پے جائیں کس در پے سوال کریِں تیرے سوا ہمارا کون ہے

یا اللہ تو چاہے تو سزا دےعذاب دے مگر یا اللہ آپ کی رحمت بہت وسیع ہے
“آپ ہی نے کہا ہے “اور اللہ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے
یا غفار ہمارے گذشتہ تمام گناہ معاف فرما ہمارے چھوٹے بڑے تمام گناہ معاف فرما
ہمارےچھپے اور ظاہر تمام گناہ معآف فرما وہ گناہ جو انجانے میں ہوے
یا جانتے بوجھتے ہوئے وہ سب معاف فرما

اے مالک اے خالق ہم نے اپنی جانوں پے بہت ظلم کیا بہٹ نادانیاں خطائیں کی
یا اللہ ہماری خطاوں سے در گذر فرماہماری کوتاہِیاں معاف فرما ہم پر بوجھ نہ ڈال
وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پے ڈالے گیے یآ جس کا ہم بار نہ اٹھا سکیں
ہماری بھول چوک معاف فرما دانستہ و نا دانستہ گناہ معا ف فرما

یا اللہ نبی صلی اللہ کے صدقے نبی کے امتی ہونے کے ناطے ہمِیں معاف فرما
اور کچھ تو ہمارے پلے نہیں ہے بس پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں
اسی نسبت سے اسی پہچان سے اسی تعارف کے سبب ہم پر رحم فرما
ہم گناہ گار گناہوں میں ڈوبے ہیں مگر تیرے نبی سے چاہت رکھتے ہیں
اس نبی کے صدقے اس نبی کے واسطے معاف فرما

“یا اللہ آپ نے قرآن میں فرمایا “جو اللہ سے ڈرا اور تقوی اختیار کیا اس کے لیے جنتیں ہیں
اے اللہ ہمیں اپنا تقوی عطا فرماہمیں آپ سے محبت عطا فرما
یا اللہ وہ عمل عطا فرما جن سے آپ خوش ہوں وہ عمل عطا فرما جس سے آپ راضی ہوں

یا اللہ آپ نے کہا کے ہم نے قرآن آسان کردیا ذکر کے لیے تو کون ہے جو اسے یاد کرے نصیحت پکڑے
یا اللہ ہمیں قرآن سے محبت عطا فرما قرآن کا علم عطا فرما ہمیں سیکھنے کی توفیق عطا فرما
ہمیں قرآن کی تلاوت عطا فرما ہمیں اس کا سننا سمجھنا اور فہم عطا فرما

اے اللہ نبی صلی اللہ کی محبت عطا فرما نبی صلی اللہ کی سنت پر عمل کرنے والا بنا
نبی صلی اللہ کے طریقے پے زندگے گذارنے والا بنا
اور اے اللہ نبی صلی اللہ کا ساتھ آخرت میں عطا فرما اور نبی صلی اللہ کی شفاعت عطا فرما

یا اللہ تو دعاوں کا سننے والا ہے یا اللہ اپنے گھر کی حاضری نصیب فرما
یا اللہ حج و عمرہ کرنا نصیب فرما یاللہ ہمیں بھی نبی کے روضہ کا دیدار عطا فرما
یا اللہ بار بار اپنے گھر کا مہمان بنا یا اللہ بار بار اپنے نبی کے گھر کا دیدار عظا فرما

یا اللہ وہ علم عطا فرما جس سے دنیا و آخرت کا بھلا ہو
یا اللہ حلال و طیب اور آسان رزق عطا فرما
یا اللہ وہ رزق عطا فرما جس میں کسی کی محتاجی نہ ہو
وہ عمل عظا فرما جو تجھے قبول ہو جو تجھے پسند ہو

یا اللہ ہماری دعاوں کو قبول فرما یا اللہ ہمیں مستجاب الدعوات بنادے
یا اللہ ہمارے والدین پر رحم فرما ان پر اپنا خاص کرم فرما
جن کے والدیں جا چکے ہیں ان کو جنتوں میں جگہ عطا فرما ان کے درجات بلند فرما

یا اللہ ہمار معاشی و معاشرتی مشکلات دور فرما گھروں کی تمام پریشانیاں دور فرما
رشتوں کی اولاد کی مشکلات حل فرما تنگی سے مشکل سے نکال دے
کرم فرما رحم فرما تو دلوں کے حال جانتا تو جانتا ہے اپنے بندے کے معاملات
یا اللہ آسانی فرما کا آللہ اسباب فرما یا اللہ وسیلہ عطا فرما

یا اللہ دل کا سکون عطا فرما یا اللہ اپے بندوں کے شر سے بچا
یا اللہ بہتر ساتھی مخلص دوست وفادار ہمراز عطا فرما

یا اللہ اس ملک پے رحم فرما مالک ڈرنے والے ایماندار لوگ عطا فرما
یا اللہ ہم سب کو اس قابل بنا کہ ہم سب بھی ایماندار اور سچ بولنے والے بنیں

یا اللہ جو نہ مانگ پاے جو آپ سمجھتے ہیں بہتر وہ عطا فرما
یا اللہ اجھے نصیب عطا فرما سعادت والی زندگی شہادت والی موت عطا فرما
یا اللہ کلمہ لا الہ الا اللہ پے خاتمہ فرما

یا اللہ قبر کی تنگی تاریکی میں روشنی عطا فرما
یا اللہ قبر کی گھبراہٹ سے قبر کے عذاب سے نجات عطا فرما
منکر نکیر کے سوالوں مِن آسانی عظا فرما قبر میں نور عطا فرما

یا آللہ روز حشر آسان حساب فرما سیدھے ہاتھ میں اعمال نامہ دینا مالک
دوزخ کے عذاب سے بجا لینا یا مالک، جنت عطا کرنا اے مالک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *